Category: قومی و بین الاقوامی

ادارہ شماریات کی مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری

اسلام آباد : ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ مہنگائی میں کسی حد تک کمی ہونا شروع ہو گئی۔ ادارہ شماریات کے رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.92 فیصد کمی ہوگئی، ایک ہفتے میں 10 اشیاء سستی, 11 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔ایک ہفتے چینی اوسط 4 روپے 73 پیسے فی کلو سستی ہوئی، ملک میں چینی کی اوسط قیمت کم ہوکر 94 روپے 30 پیسے فی کلو ہوگئی۔ ٹماٹر 15 روپے 27 پیسے فی کلو سستا ہوگیا، ایک ہفتے میں مرغی 19 روپے 44 پیسے فی کلو سستی...

Read More

تاخیری حربے روکنے کیلئے سرکاری دفاتر میں قائم فائل ٹریکنگ سسٹم متعارف

 (پشاور): پشاور تاخیری حربے روکنے کیلئے سرکاری دفاتر میں قائم فائل ٹریکنگ سسٹم کا ورژن ٹو متعارف کرلیا، ڈائریکٹر پی ایم آر یومحمد فواد کا کہنا تھا کہ فائل ٹریکنگ سسٹم “ورژن ٹو” کے ذریعے سرکاری آفسر فائل یا درخواست کو مخصوص عرصہ میں نمٹانے کا پابند ہوگا۔شہری کسی بھی سرکاری محکمے میں درخواست فائل جمع کرتے وقت متعلقہ آفسر سے بار کوڈ طلب کریں، درخواست یا فائل مقررہ وقت سے زائد عرصہ پڑی رہنے پرمزکورہ آفسر یا محکمے سے جواب طلبی ہوگی۔فائل ٹریکنگ کیلئے موبائل ایپلیکیشن پر کام جاری ہے جو بہت جلد پلے سٹور پر اپلوڈ کیا...

Read More

خیبرپختونخوا حکومت کا نجی اور سرکاری اسکول ہفتے میں ایک دن کھولنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا میں کورونا کے باعث اسکول مکمل طور بند نہ کرنے کی تجویز، وزیر تعلیم شاہرام تراکئی کی وزیر اعلیٰ محمود خان سے ملاقات میں مشاورت-خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں انٹر نیٹ سہولت کی عدم موجودگی سے آن لائن کلاسز ناممکن قرار- صوبائی وزیرتعلیم شہرام ترکئی کی میڈیا بریفنگ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں پرائیویٹ اور پبلک اسکولزکی ہفتے میں ایک رو ز کلاس ہوگی،بچوں اور اساتذہ کی صحت اولین ترجیح ہے،بین الالصوبائی وزرا کانفرنس کے فیصلوں پرعمل درآمد ہوگا،خیبرپختونخوا حکومت این سی اوسی کے تمام فیصلوں کی تائیدکرے گی . صوبائی وزیرتعلیم نے مزید کہا...

Read More

محکمہ تعلیم خیبر پختوںخواہ نے اساتذہ کو چھٹیاں نہ دینے کی تجویز پیش کر دی

ویب ڈیسک: محکمہ تعلیم خیبر پختوںخواہ نے اساتذہ کو چھٹیاں نہ دینے کی تجویز پیش کر دی۔ سکولوں میں آن لائن کلاسس کی سہولیات نہ ہونے پر تمام کلاس کے بچوں کو سکول میں بولا کر ہوم ورک دیا جائے گا۔ محکمہ تعلیم کے حکام نے صوبائی حکومت کے سامنے سفارشات رکھ دی ہیں جس میں کہا گیا ہے کے خیبر پختوںخواہ کے بیشتر سکولوں میں آن لائن کلاسس اور نیٹ کی سہولیات موجود نہیں ہیں اس لیے ضروری ہے کے 26 نومبر سے 24 دسمبر تک صرف بچوں کی چھٹیاں دی جائیں اور تمام اساتذہ باقاعدہ حاضر رہیں۔...

Read More

این ٹی ایس اور ایٹا ٹیسٹنگ ایجنسیوں کو بھرتیوں کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت

(پشاور):صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کے زیر صدارت این ٹی ایس اور ایٹا کے حوالے سے اجلاس، صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے ہدایت جاری کی ہے کہ این ٹی ایس اور ایٹا دونوں ٹیسٹنگ ایجنسیاں جنوری کے مہینے تک بھرتیوں کا عمل مکمل کریں، پورے صوبے میں میل اور فیمیل امیدواروں کے لیے علیحدہ امتحانی خال ہوں گے،بھرتیوں کا تمام عمل خالص میرٹ پر ہوگا، اگر پرچہ آؤٹ ہوا یا دوسری کوئی شکایت ہوئی تو متعلقہ ایجنسی کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد ہوگا اور امتخانی ہال میں ماسک...

Read More

خیبرپختونخوا پولیس اب ایف آئی اے کیساتھ منی لانڈرنگ تحقیقات میں معاونت کریگی

پشاور(آن لائن)ایف آئی اے اور خیبرپختونخوا پولیس انڈر ورلڈ ، بھتہ خوروں ، اغواء برائے تاوان ، اجرتی قاتلوں سے بھی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کریگی خیبرپختونخوا میں پہلی بار پولیس بھی منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں ایف آئی اے کی معاونت کریگی جبکہ منی لانڈرنگ کے خلاف ایف آئی اے کو خیبرپختونخوامیں کاروائی کے اختیارات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اور آئندہ صوبے میں ایف آئی اے اور خیبر پختونخوا پولیس مل کرمنی لانڈرنگ کی تحقیقات کرینگے ۔ ایف آئی اے اورخیبرپختونخوا پولیس کے درمیان رواں ہفتے میں باقاعدہ طورپرمعاہدہ طے ہو جائیگا۔ اس سے قبل...

Read More

افغانستان میں پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری

ویب ڈیسک:افغانستان میں قید پاکستانی قیدیوں کے لیے خوشخبری، افغان صدر اشرف غنی نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کر دیے، پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے احکامات وزیر اعظم عمران خان کے دورہ افغانستان کے بعد جاری ہوئے، وزیر اعظم عمران خان نے افغان صدر سے انسانی بنیادوں پر پاکستانی قیدیوں کی رہائی کی درخواست کی تھی، افغان صدر نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے احکامات جذبہ خیر سگالی کے تحت کیے، پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لیے افغان صدر کا حکم نامہ...

Read More

پشاور پی ڈی ایم جلسہ میں جماعت اسلامی کا جھنڈا لگانے پر پارٹی کا احتجاج

پشاور: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پشاور میں آج ہونے والے جلسے کی تشہیری بورڈز پر جماعت اسلامی کا جھنڈا لگانے پر پارٹی نے احتجاج کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے پشاور جلسے میں جماعت اسلامی کا جھنڈا آویزاں کردیا گیا جس پر جے آئی نے واضع کیا ہے کہ وہ پی ڈی ایم میں شامل نہیں ہے اور ان کا جھنڈا لگانا بددیانتی ہے۔ جماعت اسلامی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف نے کہا کہ جماعت اسلامی پی ڈی ایم میں شامل نہیں ہے اور جماعت اسلامی کا جھنڈا لگانا نامناسب رویہ ہے۔ انہوں...

Read More

یوٹیلیٹی اسٹورز کا شوگر ملوں سے مہنگی چینی خریدنے سے انکار، تیسرا ٹینڈر بھی منسوخ

(اسلام آباد) ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز نے شوگر ملوں سے مہنگی چینی خریدنے سے انکار کر دیا ۔یوٹیلیٹی اسٹورز نے 35 ہزار ٹن کا مسلسل تیسرا ٹینڈر بھی منسوخ کردیا ،مہنگی چینی کی بولی پر ٹینڈر منسوخ کیا گیا ۔یوٹیلیٹی اسٹورز شوگر ملز نے دو ٹینڈرز میں یوٹیلیٹی اسٹورز کو چینی بیچنے سے انکار کیا ۔اب یوٹیلیٹی اسٹورز کا شوگر ملز سے مہنگی چینی خریدنے سے انکار ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کو 91 روپے کلو چینی کی بولی موصول ہوئی تھی ۔فی کلو 6 روپے اخراجات کے بعد چینی 97 روپے میں پڑنی تھی ۔یوٹیلیٹی اسٹورز کو درآمدی چینی...

Read More