Category: قومی و بین الاقوامی

پی ٹی آئی نے کارکنوں کو پختو ن تحفظ مو منٹ کی سرگرمیوں سے لاتعلقی اختیار کرنے کی ہدایت کردی

پشاور ( مشرق اخبار سے) اے این پی کی جانب سے اپنے پارٹی رہنمائوں کی پی ٹی ایم کے جلسوں اور احتجاج میں شرکت سے روکنے کے بعد پا کستا ن تحر یک انصا ف نے بھی پا رٹی کے مقامی قا ئد ین اور ورکرز کو پختو ن تحفظ مو منٹ کی سرگرمیوں سے لاتعلقی اختیار کرنے کی ہدایت کردی ۔ واضح رہے کہ پی ٹی ایم کی جانب سے جاری احتجاج میں اے این پی نے اپنے عہدیداروں اور پارٹی ورکرز کو پی ٹی ایم کے احتجاج میں شرکت سے منع کرنے کے ساتھ بعض رہنمائوں کی...

Read More

پشتون تحفظ موومنٹ پشاور میں جلسہ ، ایک گھنٹے میں دو ہزار سے زائد لاپتہ افراد کےنام سامنے آگیے

پشاور()پشتون تحفظ موومنٹ نے طالبان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان اور سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کو عدالت میں پیش کرنے کا مطالبہ کر دیااور بیرونی ایجنڈے پر کار فرماہونے کے دعویٰ کو یکسر مسترد کر دیا ۔پشتون تحفظ موومنٹ کے زیراہتمام گزشتہ روزرنگ روڈپشاور پر جلسہ کاانعقاد کیاگیاجس میں ملک بھرسے آئے ہوئے افرادسمیت قبائلیوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی ۔جلسے میں پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظورپشتین، سینیٹرعثمان کاکٹر،علی وزیر،محسن داوڑ،پختونخواالوسی تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سید عالم محسوداوردیگربھی موجود تھے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے منظورپشتین نے کہا کہ آج کے جلسے میں صرف ایک گھنٹے میں...

Read More

محکمہ ثقافت کی اضلاع و تحصیل کی سطح پر108آسامیوں کی منظوری

پشاور (  )حکومت نے نچلی سطح پر فن وثقافت کے فروغ اورثقافتی سرگرمیاں شروع کرنے کے حوالے سے باقاعدہ طورپر ڈویژنل اور اضلاع و تحصیل کی سطح پر108آسامیوں کی منظوری دیدی ہے ان آسامیوں پر خالصتا ًعارضی بنیادوں پر بھرتیاں کی جائیں گی حکومت نے نچلی سطح پر فن وثقافت کو فروغ دینے اور ثقافتی سرگرمیاں شروع کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے اضلاع کی سطح پر انکی موثر مانیٹرنگ کا طریقہ کار بھی طے کرلیاگیا اس سلسلے میں گزشتہ دنوں باقاعدہ طورپر ڈویژنل سطح پر ڈویژنل کلچر آفیسر ٗنائب قاصد ٗڈویژنل انٹرنیز اور ضلعی...

Read More

صوبے کے تمام سرکاری محکموں میں خالی آسامیوں کوپرکرنے کاکام تیزکریں۔وزیر خزانہ مظفر سید

پشاور()خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے تمام متعلقہ محکمہ جات پر زوردیا ہے کہ وہ اپنے ذرائع آمدن میں اضافے اوراخراجات کو کنٹرول کرنے کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائیں تاکہ صوبے کی معاشی حالت بہتر ہوسکے۔ انہوںنے محکموں کو ہدایت کی کہ وہ خالی پڑی آسامیوں کوپرکرنے کاکام تیزکریں تاکہ ہرشعبے کی پیشہ ورانہ استعداد اورکارکردگی میںمزید بہتری آئے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ محصولات وصولی کی مدمیں محکمہ ایکسائز وٹیکسیشن اورمحکمہ خوراک کی پیشہ ورانہ کارکردگی میںبہتری لانے پر دونوں محکمے قابل تعریف ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے بدھ کے روز محکمہ خزانہ کے کمیٹی روم میںمالی...

Read More

نیب کاامیر مقام سمیت دیگر سیاسی رہنماوں کیخلاف تحقیقات کا حکم

ویب ڈیسک:چیرمین نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزامات پرجانچ پڑتال کا حکم دے دیا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اہم اجلاس میں چیئرمین نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیرمقام کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزامات پرجانچ پڑتال کا حکم دیدیاہے۔ نیب اعلامیے کے مطابق رکن قومی اسمبلی مولوی امیرزمان کے خلاف بھی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے اور ان پر ترقیاتی فنڈز میں خرد برد اور زائد اثاثوں کا الزام ہے۔ نیب اعلامیے میں...

Read More

رمضان میں سحر و افطار کے دوران بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے گی۔وزیر اعظم شاھد خاقان

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں ماہ رمضان کے دوران لوڈمینجمنٹ پلان کا جائزہ لیا گیا’ وزیراعظم نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں سحر و افطار کے دوران بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے گی۔ منگل کو وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی توانائی کا اجلاس ہوا یہ اجلاس وزیراعظم آفس میں ہوا اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد لغاری’ مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل’ وزیراعظم کے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں توانائی کے...

Read More

قندوز میں مدرسے پر فضائی بمباری میں عام شہریوں کی اموات کی تحقیقات کا آغاز

قندوز (آن لائن) اقوام متحدہ نے افغان صوبے قندوز میں مدرسے پر فضائی بمباری میں عام شہریوں کی اموات کی تحقیقات کا آغازکردیا۔افغانستان میں اقوام متحدہ کے معاون مشن کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیمیں فضائی بمباری سے متاثرہ علاقے میں پہنچ گئی ہیں جو مدرسے پر بمباری کے نتیجے میں ہونے والی عام شہریوں کی ہلاکتوں کی تفصیلات حاصل کررہی ہیں۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں (یواین اے ایم اے ) نے بتایا کہ انسانی حقوق کی ایک ٹیم ضلع دشت ارچی میں بمباری کا نشانہ بننے والے مدرسے کے مقام پر موجود ہے ، یہ ٹیم بمباری میں...

Read More

الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں رجسٹرڈ وو ٹرز کی تازہ تعدا د جا ری کر دی

ملک میں رجسٹر ڈ ووٹر ز کی تعداد 10 کرور 42 لاکھ 67 ہزار 581 ہے ، الیکشن کمیشن اسلا م آباد میں سا ت لاکھ 30 ہزار 197 ووٹر ز رجسٹر رڈ ہے ، الیکشن کمیشن فا ٹا میں 22 لاکھ 96 ہزار 849 ووٹرز رجسٹر ہیں، الیکشن کمیشن بلوچستا ن میں 41 لاکھ 94 ہزار 311 ووٹرز رجسٹر ہیں، الیکشن کمیشن کے پی کے میں 1 کرو ڑ 52 لاکھ 571 ووٹرز رجسٹر ہیں، الیکشن کمیشن سندھ میں 2 کروڑ 20 لاکھ 66 ہزار558 ووٹرز رجسٹر ہیں، الیکشن کمیشن پنجاب میں 5 کرو ڑ 97 لاکھ 40...

Read More

اقامے کی تجدید میں تیسری بار تاخیر سے سعودی عرب سے بیدخل کرنے کا حکم جاری

ریاض…. سعودی محکمہ پاسپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ تارکین وطن اقامے کی تجدید قبل از وقت کرانے کا اہتمام کریں۔ اقامے کی تاریخ ختم ہونے سے قبل ہی تجدید کرالیا کریں۔ اگر کسی تارک وطن نے اقامے کی تجدید میں تیسری بار تاخیر کی تو اسے سعودی عرب سے بیدخل کردیا جائیگا۔ پہلی بار تاخیر سے تجدید کرانے پر 500ریال اور دوسری بار تاخیر سے تجدید پر ایک ہزار ریال جرمانہ وصول کیا جائیگا۔ تیسری خلاف ورزی پر ایک طرف تو ایک ہزار ریال جرمانہ ہوگا اور دوسری جانب اسے مملکت سے چلتا کردیا جائیگا۔ محکمہ پاسپورٹ نے...

Read More

اشتہار

شیئر کریں