Category: علاقائی خبریں

مینگورہ غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کے کیخلاف کارروائی مزید تیز کرنے کی ہدایت

سوات(مارننگ پوسٹ)ڈسٹرکٹ گڈ گورننس سوات کے سیکرٹری سیف اللہ خان نے مینگورہ جنرل بس سٹینڈ کا دورہ کیا اور ٹرانسپورٹ یونین کے اجلاس سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کے خاتمے کے لئے کاروائی مزید تیز کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائیگا۔اپنے خطاب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے ٹریفک کے نظام میں خلل پیدا کرتے ہیں جس سے مقامی اور بین الاضلاعی امدورفت میں آئے روز مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ صوبائی حکومت اور...

Read More

بونیر میں بچوں کو پولیو قطرے پلا کر 5 روزہ مہم کاآغاز

سوات(مارننگ پوسٹ)بونیر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔ڈپٹی کمشنر بونیرنصراللہ،پاک آرمی کے کر نل احسن اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بونیر محمد علی خان نے بچوں کو پولیو قطرے پلا کرمہم کاآغاز کیا۔ڈپٹی کمشنربونیرنے عوام سے اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے تمام پانچ سال کے بچوں کو پولیو قطرے ضرورپلوائیں۔ ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مہم کے لئے ضلع بھر میں بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں اسلئے عوام مہم کو مکمل کامیاب بنانے کے لئے بھرپور تعاون کریں کہ کوئی بھی بچہ قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔ انسداد پولیو مہم...

Read More

عوامی خدمت کیلئے ہمارے دفاتر اور حجرے ہمیشہ کھلے ہیں۔ فضل حکیم

سوات(مارننگ پوسٹ)پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کیلئے زندگی وقف کررکھی ہے۔ اسی سوچ کے تحت ہمارے دفاتر اور حجرے ہمیشہ عوام کے لئے کھلے ہیں۔عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام تر صلاحتیں اوردستیاب وسائل بروئے کار لاہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز راجہ آباد کے دورہ کے موقع پر لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوں نے لوگوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ بعض مسائل موقع پر حل کئے جبکہ کچھ مسائل کے حل کے...

Read More

سوات میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

سوات(مارننگ پوسٹ)سوات میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضااسلم، ڈی ایچ اوسوات ڈاکٹر محمد اکرم شاہ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر بابوزئی شوذاب عباس نے بچوں کو پولیو قطرے پلا کرمہم کاآغاز کیا۔ مہم کے حوالے سے اپنے پیغام میں ڈپٹی کمشنرسوات کا کہنا تھا کہ عوام پانچ سال کے بچوں کو پولیو قطرے ضرورپلوائیں۔ان کا کہنا تھا کہ عوام پولیواہلکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور ایک محب وطن شہری کی حیثیت سے پولیو جیسے مہلک مرض سے نجات کے لیے حکومت کا ساتھ دیں۔ ضلع سوات میں 30 نومبر سے 04...

Read More

خون سفید ہوگیا سوات علاقہ مدین میں بھائی کے ہاتھوں بھائی کا قتل

سوات(مارننگ پوسٹ) مدین کے علاقے تیرات میں جائداد کے تنازعے پر بھائی کے ہاتھوں بھائی کا قتل، پولیس کے مطابق مدین کے علاقے تیرات میں جائدان کے تنازعے پر جھگڑا ہواجس میں مبینہ طورپر وحیدخان اور مشال خان نے ارسلاخان کو کے سر پر کسی چیز سے وار کرکے زخمی کردیاجن کو فوری طورپر مدین اسپتال منتقل کردیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی...

Read More

مینگورہ گلکدہ میں شوہر نے اپنی بیوی کو گولی مارکر قتل کردیا

سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ گلکدہ میں مبینہ طورپر شوہر نے اپنی بیوی کو گولی مارکر قتل کردیا، سیدوشریف پولیس کے مطابق گلکدہ نمبر تین کے علاقے میں عصمت علی نامی شخص نے اپنی بیوی کو گولی مارکر فرار ہوگیا، پولیس نے بعد میں اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، ملزم نے اقرار جرم کرلیاہے، ان کے مطابق اس کی بیوی کا کسی کے ساتھ تعلق تھا اور بدزبان بھی تھی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع...

Read More

سوات میں ماسک نا پہننے پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

(مارننگ پوسٹ)سوات میں کورونا بڑھنے کے خدشات کے پیش نظر ایس او پیزپر عمل درآمد میں سختی لانے کا فیصلہ، دپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسک استعمال نہ کرنے پرعام شہری پر 200اور ڈرائیورپر300روپے جرمانہ ہوگا.شادی ہالز میں دو سو سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہوگی اور تمام تقریبات کھلی فضا میں منعقد کئے جائیں...

Read More

سوات میں کورونا بے قابو ہوگیا،ایک دن میں 14 افراد میں وائرس کی تصدیق

سوات میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا۔ ایک ہی دن میں 14 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3300 تک پہنچ گئی۔ 412 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔ اس وقت سوات میں کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد 72 ہے۔ خوازہ خیلہ میں 8 مریضوں میں وائرس کی تصدیق کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نے خود جاکر مریضوں کو گھروں میں قرنطینہ...

Read More

سوات میں مسلسل 4 سال جنسی ہراسگی کا شکار بننی والی بیوہ خاتون

سوات سے تعلق رکھنے والی لیڈی ہیلتھ ورکر شہناز کو مسلسل چار سال تک ہراساں کیا گیا۔ شوہر کے انتقال کے بعد ان کے لیے اپنے گھر کا چولہا جلتا رکھنے کے لیے اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا کہ وہ کوئی ملازمت کریں۔ شہناز (نام دانستہ طور پر بدل دیا گیا) بیوہ ہو جانے کے بعد شروع کے چار برسوں کو اپنے لیے کسی عذاب سے کم نہیں سمجھتیں۔ مگر اب وہ تلخ سماجی حقائق کا مقابلہ کرنا سیکھ چکی ہیں۔ وادی سوات سے تعلق رکھنے والی لیڈی ہیلتھ ورکر شہناز کو چار سال تک بہت مشکل...

Read More