سوات(مارننگ پوسٹ) سیدو شریف گراسی گراونڈ میں انصاف فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز،ضلعی سپورٹس آفیسر کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے افتتاحی میچ میں فٹ بال کلب بلوگرام نے سوات الیون فٹبال کلب مینگورہ کو صفر کے مقابلے تین گول سے شکست دیدی،افتتاحی میچ میں مہمان خصوصی پی ٹی آئی سابقہ ضلعی کونسلر رہنما ابن امین خان اور اجمل خان تھے،کھلاڑیوں کا مہمان خصوصی سے تعارف کرایا گیا،گراسی گراونڈ سیدو شریف میں پہلا انصاف فٹ بال چمپئین شپ جو کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر حضرت اللہ خٹک کے زیر نگرانی میں کرایا جارہا ہے ،ٹورنامنٹ میں سوات بھر کی بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں