سوات پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری، 6463گرام چرس، 111گرام ہیروئن، 01عدد پستول اور 145کارتوس برآمد.ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات قاسم علی خان کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری واضح احکامات کے پیش نظر نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرکل ایس ڈی پی اُوز کی نگرانی اور ایس ایچ اُوز کی قیادت میں ضلع بھر میں پولیس کا کومبنگ آپریشن کیا گیا دوران آپریشن6463گرام چرس،111گرام ہیروئن، 01عدد پستول،145عدد کارتوس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات رجسٹرڈ کئے۔