ویب ڈیسک :صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن،وزرا تعلیم کانفرنس اعلامیہ کا خیرمقدم سکولزدوبارہ بند نہیں ہوں گے، صدر آل پاکستان نے کہا کہ وزرا تعلیم کانفرنس اعلامیہ کے مطابق بھی واضح طور پرتعلیمی ادارے کھلے رکھنےکااعلان ہو چکا ہے،
ملک ابرار حسین کا کہنا تھا کہ سکولز بند کرنے سے نقصانات زیادہ ہیں،کوویڈ میں 7.5کروڑطلباءکی تعلیم کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے، وقت قلت کی وجہ سےموسم سرماتعطیلات نہیں ہونگی، پرائیویٹ سکولز ایس او پیز پر مکمل عمل کر رہے ہیں، سکولزکو بند کرنے کی افواہوں پر کان نہ دھریں، ماسک پہنیں ، بچوں کی تعلیم،صحت وتحفظ اولین ترجیح،کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔