پشاور: پی ڈی ایم کا 22 تاریخ کوپشاورمیں جلسہ ہوگا، ضلعی انتظامیہ پشاورکا جلسہ کی اجازت دینےسےانکار کیا، انکارکی وجہ کورونا کی حالیہ لہراورکیسزبڑھ جانے کی صورتحال کے پیش نظرکیا گیا ہے، پشاورمیں کورونا ریشو13فیصد تک پہنچ گیا ہے،لہذاجلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہیں، انتظامیہ کے مطابق عوامی اجتماع سے کیسزمزید بڑھ جانے کا خدشہ موجود ہے، انتظامیہ نے باقاعدہ طورپراعلامیہ جاری کردیا،

پی ڈی ایم کے رہنماوں نے 5نومبرکواجازت کیلئے درخواست دی تھی، اجازت ملے یا نہ ملے لیکن پی ڈی ایم ہرحال میں 22تاریخ کوپشاورمیں جلسہ کریگی، پی ڈی ایم کے رہنما پشاورمیں اتوارکو ہرحالت میں جلسہ کرانے پرتسلسل سے ڈٹے ہیں،