(مارننگ پوسٹ)سوات کے سپوت سینئر صحافی مارننگ پوسٹ کےچیف ایڈیٹر اور ڈیلی ڈان کے نمائندہ فضل خالق نے فوٹو جرنلزم ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ ڈان رپورٹر فضل خالق سمیت پاکستان بھر کے 43 صحافیوں کو میڈیا میں ان کی مہارت اور اخلاقیات کے لیے سب سے معروف اور باوقار ‘آگاہی ایوارڈز 2020’ سے نوازا گیا۔صحافی فضل خالق کو یہ ایوارڈ "کھیوڑہ ” دنیا میں نمک کی دوسری سب سے بڑی کان پربنائی گئی بہترین سیاحتی سٹوری اور فوٹوگرافی پر دیا گیا

قومی و بین الاقوامی ماہرین، ڈویلپمنٹ پروفیشنلز، ماہرین تعلیم اور میڈیا پروفیشنلز پر مبنی جیوری نے پرنٹ (اخبارات)، ٹیلی ویژن، ریڈیو اور آن لائن میڈیا (ویب سائٹس) کے صحافیوں کی طرف سے بھیجی گئی رپورٹس کا تجزیہ کیا۔آگاہی ایوارڈز ہر سال منعقد کیے جاتے ہیں تاکہ پاکستان میں صحافت کو ایسا حوالہ بنایا جائے جو عالمی معیارات کے مطابق ہو۔