سوات(مارننگ پوسٹ) بجٹ سازی میں عام لوگوں کی شمولیت سے شفافیت آئیگی اور عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد ہوگی، ڈاکٹر یاسمین گل، تفصیلات کے مطابق سیدوشریف میں مقامی غیر سرکاری تنظیم عوامی ویلفیئر سوسائٹی کے ایگزیکٹیو ڈائریکڑ یاسمین گل نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ہرسال عوام کے لئے ترقیاتی بجٹ بناتی ہے اس میں عام لوگ اور منتخب نمائندہ گان کی رائے اشد ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سے ایک طرف عوام کی حقیقی مسائل ہونگیں دوسرے طرف ان کے لئے بنائے جانے والے منصوبے ان کی ضروریات کے مطاق ہونگیں۔ اس طرح بجٹ سازی میں شفافیت بھی آئیگی، تنظیم نے اس موقع پر سالانہ روپوٹ پیش کئی، اس موقع پر سماجی شخصیت محی الدین نے کہاکہ بجٹ کی تیاری میں عام لوگوں کو شامل کرنا آئین پاکستان کا حصہ ہے مگر بدقسمتی عام لوگ اس میں بہت کم دلچسپی لیتے ہیں عوام کے ٹیکسوں سے بننے والے منصوبوں سے عوام کو آگاہ کرنا اور خود عوام کو ان سے آگاہی بہت ضروری ہے، تقریب میں سرکاری، نیم سرکاری محکموں کے اہلکاروں اور سماجی کارکنوں نے بھی حصہ لیا، اس موقع پر اس بات پر زور دیاگیا کہ ترقیاتی بجٹ میں عوام کے ساتھ ساتھ سرکاری محکموں کے سربراہان کو بھی شامل کیاجائیں۔