سوات پولیس کی بروقت کاروائی، ماں بھائی کو مارنے والا بدبخت گرفتارکر لیا گیا ۔امیر محمد ولد عبد المالک نے شادی نہ کرنے پر اپنے ماں اور بھائی پر فائرنگ کر لی
تفصیلات کے مطابق: تھانہ مدین کے علاقہ مارتلو چیل میں امیر محمد ولد عبد المالک نے شادی نہ کرنے پر اپنے ماں مسماۃ شمس الحواء اور بھائی محمد خان کو اسلحہ آتشین پستول سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا، تھانہ مدین پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم امیر محمد ولد عبد المالک کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کر لیا، ملزم کے خلاف تھانہ مدین میں مقدمہ علت 169جرم 302درج درجسٹرڈ کر لی۔