سوات کے سیاحتی علاقہ میاندم کے جنگل کے کمپارٹ نمبر24 میں درختوں کے بے دریغ کٹائی میں ملوث ٹمبر مافیا کے دس ارکان کے خلاف ایف آئی ار درج کردی گئی۔ باخبر سوات ڈاٹ کام نے 12مارچ کی اشاعت میں میاندم میں جنگلات کے بے دریغ کٹائی کی خبر شائع کی تھی۔ محکمہئ جنگلات سوات کے خط پر تھانہ خوازہ خیلہ میں ٹمبر مافیا کے ارکان نسیم، پنجورے، سید رحیم، اجمل، سید عالم، شیرے، سید ولی، باچا اور بخت روان کے خلاف فارسٹ ایکٹ کے مقدمات کے تحت ایف آئی آر درج کردی گئی۔